فیصل آباد : اقبال اسٹیڈیم میں حمیرا ارشد کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا

Humera Arshad

Humera Arshad

فیصل آباد (جیوڈیسک) پاکستان کپ میں حمیرا ارشد کی پرفارمنس نے رنگ جما دیا۔ معروف گلوکارہ نے اپنے مشہور گیت گا کر شائقین سے خوب داد وصول کی۔

حمیرا کے خوبصورت گیت سن کر شائقین جھومتے رہے۔ پرستاروں کا جوش و خروش دیکھ کر حمیرا ارشد اسٹیڈم میں گھوم گھوم کر پرفارم کرتی رہیں۔

اپنی نوعیت کا یہ منفرد شو کھانے کے وقفے کے اختتام تک جاری رہا۔