فلم پی کے نے دنیا بھر سے 700 کروڑ روپے بٹور لئے

PK

PK

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم پی کے نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ،فلم دنیا بھر سے 7 سو کروڑ روپے کمالی پہلی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔

دوسرے گولے سےآئے “پی کے” نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔فلم دنیا بھر سے 700 کروڑ بٹورنے والی پہلی بالی وڈ فلم بن گئی۔ 2014ء میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی اس فلم نے دنیا بھر میں شائقین کے دل جیت لئے۔

گزشتہ دنوں “پی کے” نے چین کے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے اورتاریخ رقم کر دی۔ فلم ایک ہفتے میں ریکارڈ 53 لاکھ ڈالر کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی۔ہدایتکار راج کما ر ہیرانی کی اس فلم کی کامیابی کا سفر اب بھی جاری ہے۔