فن لینڈ کی حکومت اپنے شہری کو سہولیات کے بجائے ماہانہ 800 یورو ادا کرنے پر غور کررہی ہے

Finland People

Finland People

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) فن لینڈ کی حکومت اپنے ہر شہری کو سرکاری سہولیات مثلاً طبی سہولیات، انشورنس وغیرہ کے بجائے ماہانہ 800 یورو (تقریباً پاکستانی 90 ہزار روپے) ادا کرنے پر غور کررہی ہے۔فن لینڈ کے سوشل انشورنس انسٹی ٹیوٹ کے پول میں 69 فیصد لوگوں نے اس منصوبے کی حمایت کی ہے۔

انڈ ی پینڈنٹ کی رپورٹ میں وزیراعظم جوہا سپیلا کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ اس منصوبے کی حامی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میرے لیے اس منصوبے کا مطلب چیزوں کو آسان بنانا ہے۔اگر اس منصوبے پر عمل درآمد کردیا جاتا ہے تو فن لینڈ کے ہر شہری کو ماہانہ 800 یورو دئیے جائیں گے اور اس پر کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔

بلومبرگ کے مطابق فن لینڈ کی حکومت کو ہر سال منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے 52.2 ارب یورو کا انتظام کرنا پڑے گا۔اس حوالے سے حتمی فیصلہ نومبر 2016 میں کیا جائے گا۔اس کے علاوہ نیدرلینڈ کی حکومت بھی اس طرح کے منصوبے پر غور کررہی ہے اور اس کی آزمائش آئندہ سال کیا جائے گا۔