فرانس میں مقیم تمام کشمیری برادری کو تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے: مرزا آصف

PTI

PTI

فرانس (مرزا آصف جرال) تحریک انصاف فرانس کشمیر کے سینئر رہنما مرزا آصف جرال نے فرانس میں مقیم کشمیری برادری کو مخاطب کرتے ھوئے کہا کہ وہ بہت جلد رابطہ مہم شروع کرنے والے ہیں اور انشاء”الله فرانس میں مقیم تمام کشمیریوں کو تحریک انصاف فرانس کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ہی وو واحد لیڈر ہیں جو مسلہ کشمیر کو نہ صرف پوری دنیا میں اجاگر کر سکتے ہیں بلکہ اس کے حل کے لے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب تحریک انصاف اقتدار میں آ کر کشمیری عوام کی امنگوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرے گی

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی کو زیادہ وقت نہیں دے سک پائے لیکن اب وہ ہمہ وقت پارٹی خدمات کے لے حاضر ہیں اور جلد ہی کشمیر کے حوالے سے ایک اہم ورکشاپ کا انقعاد کروائیں گے اور تحریک انصاف فرانس کشمیر کو از سر نو منظم کرے گے اور کارکنان کو اس حوالے سے جلد اعتماد میں لیں گے

مرزا آصف جرال

تحریک انصاف فرانس کشمیر