فرانس۔ چوہدری شہباز علی کسانہ کوٹلہ نےفیضان مدینہ پیئر فیت مسجد میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

Iftar Dinner

Iftar Dinner

پیرس (میاں عرفان صدیق) چوہدری شہباز علی کسانہ کوٹلہ نےدعوت اسلامی کی فیضان مدینہ پیئر فیت مسجد میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔جس میں پیرس کے بزنس مین مسلم لیگ ن یورپ کے جنرل سیکرٹری نعیم چوہدری،مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ بھاگووالیہ،چوہدری نعمان صابر (نوما) وڑائچ بھاگووالیہ،مہر افضال احمد اور صحافی برادری کے علاوہ دیگر حضرات شامل تهے۔
امام مسجد عابد حسین نے خصوصی دعا کروائی۔چوہدری شہباز علی کسانہ کوٹلہ نےآنے مہمانوں کا استقبال کیا ۔اور آنے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔