پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کی نومنتخب ایم این اے ایاز صادق کو مبارک باد

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے چیف آرگنائزر چوہدری شمروز الہی گھمن اور پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے این اے 122 لاہور سے نومنتخب ایم این اے ایاز صادق کو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان اب لاہور میں ہونے الیکشن نتائج کو تسلیم کریں۔

اپنی پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفی دے دیں ۔کیوں کہ یورپ اور مغربی دنیامیں جو بھی الیکشن ہارتا ہے وہ نتائج بھی تسلیم کرتا ہے اور اپنی نالائقی پر پارٹی عہدے سے بھی استعفی دے دیتا ہے عمران خاں اتنی اہلیت نہیں کہ پارٹی چلا سکیں ۔وہ کنٹینر پر ڈانس پر ڈانس تو کروا سکتے ہیں لاہوریوں کے دل نہیں جیت سکتے۔

میاں نواز شریف لاہور کے بادشاہ نہیں بلکہ پاکستان سمیت عالم اسلام کے لیڈر ہیں ۔اور انھوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔شیخ وسیم اکرم نے مذید کہا کہ میرے قائد میاں محمد نواز شریف ۔میا ں محمد شہباز شریف نے عالمی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

عمران خاں نے تو کنٹینر پر کھڑے ہو کر بجلی کے بل جلانے ۔سول نافرمانی کرنے اور دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ اپنے ملک نہ بھیجنے کے احکامات دئیے تھے۔جنہیں تمام محب وطن پاکستانیوں نے یکسر مسترد کر دیا تھا ۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ترکی میں وفات پانے والے افراد کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن فرانس کے عہدیداران نے شانزے لیزے کے مقام پر ایاز صادق کے جیتنے کی خوشی میں جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔