پی ٹی آئی ، نون لیگ ، پاکستان عوامی تحریک ، پی پی پی ،ور دیگر سماجی و سیاسی تنظیمات نے افطار میں بھرپور شرکت کی ،

IFTAR DINNER

IFTAR DINNER

فرانس ( اشفاق چوہدری ) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنما چوہدری سجاد احمد ڈوگہ کی جانب سے تمام سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر پاکستانی کیمونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا . پیرس کے وسط میں قائم اپنے ریسٹورنٹ پر چوہدری سجاد احمد ڈوگہ نے مہمانو کا فردن فردن استقبال کیا ۔ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنما چوہدری سجاد احمد ڈوگہ کی طر ف سے پاکستانی کیمونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،افطار میں پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ نے بھی آنے والے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا۔سینکڑوں افراد کی افطار ڈنر میں شرکت نے پیرس کی سب سے بڑی افطاری کا اعزاز حاصل کیا ۔

پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے دیگر عہدیداران نے خصوصی طور پر افطار ڈنر میں شرکت کی ۔پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنما چوہدری سجاد احمد ڈوگہ نے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا ۔جنھوں نے جوق در جوق افطار ڈنر میں شرکت کی ۔انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے مسلمانوں کو اپنی طرف مبذول کروانے کے لئے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کے لئے روزہ جیسی نعمت ہمیں عطا کی ہے ۔اس نعمت کو ہمیں ہر قیمت میں حاصل کرنا ہے ۔اللہ تعالی رمضان المبارک میں رزق میں فراوانی کر دیتے ہیں ۔دیا غیر میں رہنے والے تارکین وطن کام کے ساتھ ساتھ اپنے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے دن رات ایک کر دیتے ہیں۔افطار ڈنر کے بعد تمام افراد نے نماز مغرب مسجد پیری فیت میں ادا کی ،اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کیں ۔