مسلم لیگ ن فرانس نے سیالکوٹ تا لاہور موٹروے کے افتتاح اور اس کی تعمیر کے اقدامات کو سراہا ہے

 PML-N

PML-N

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن یورپ ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا، چیئرمین چوہدری شاہین اختر۔ جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم۔ سینئر نائب صدر منظور حسین جنجوعہ اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس ذوالفقار عباسی نے سیالکوٹ تا لاہور موٹروے کے افتتاح اور اس کی تعمیر کے اقدامات کو سراہا ہے اور ملکی ترقی میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

مشترکہ بیان میں یوتھ ونگ اور پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے عہدیداران نے کہا کہ عالمی دنیا کے نامور لیڈر میاں نواز شریف نے پاکستان میں ترقی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں اس سے ملک معاشی طور پر مضبوط ہو گا بلکہ عالم اسلام بھی اس سے مستفید ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پاک چائنا کوری ڈور کو مکمل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ،اوور سیز کیمونٹی وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے۔

ہماری جہاں بھی ضرورت ہو گی ہم انشاءاللہ وزیر اعظم اور پاک آرمی کے ساتھ ہیں، انھوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سے بھی پاکستان کی برآمدات اور درآمدات میں بہت فائدہ ہوا ہے۔