فرانس میں جاری سہ روزہ یورپین والی بال ٹورنامنٹ حیدری والی بال کلب سارسل نے 3/0سے جیت لیا

France Volleyball Tournament

France Volleyball Tournament

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس میں جاری سہ روزہ یورپین والی بال ٹورنامنٹ حیدری والی بال کلب سارسل نے 3/0سے جیت لیا۔

یورپین والی بال ٹورنامنٹ میں یورپ بھر سے 10ٹیموں نے حصہ لیا ۔پول میچوں کے شاندار مقابلوں کے بعد حیدری والی بال کلب سارسل اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کی ٹیم فائینل میں پہنچیں ۔گزشتہ روز فائینل میچ میں حیدری والی بال کلب نے انتظامیہ کیمٹی کی ٹیم کو پہلی ہی تینوں گیموں میں چیت کر دیا ۔اور یورپین والی بال ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

یورپین والی بال ٹورنامنٹ مقامی ایم این اے فرانسوا پیپونی اور سفارت خانہ پیرس کے تعاون سے منعقد کروایا جاتا ہے ۔اور نقد انعامات ۔کپ اور فری ہال مقامی حکومت کی طر ف سے فراہم کی جاتی ہے۔

فائینل میچ جیتنے والی حیدری والی بال ٹیم کے کپتان چوہدری ارشد اور ملک سعید احمد اعوان نے ونر کپ اور 1500سو یورو نقد انعام حاصل کیا ۔جبکہ رنر اپ ۔ میچ آف دی میچ ۔بہترین نیٹ مین اور دوسرے انعامات بھی دیئے گئے۔