دھاندلی کے باوجود حکومتی جماعتیں مطلوبہ نتائج کے حصول میں ناکام رہی ہیں، چودھری سہیل بھدر

Chaudhry Sohail,Yasir Iqbal,Mirza Asif

Chaudhry Sohail,Yasir Iqbal,Mirza Asif

فرانس (اشفاق چودھری) بلدیاتی انتخابات میں میانوالی سے پاکستان تحریک انصاف کی فتح اورفرانس سے سپورٹرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنماؤں چودھری سہیل بھدر،یاسر اقبال خان، مرزا آصف جرال و دیگرنے کہاکہ ریاستی طاقت وسائل کے استعمال اور منظم دھاندلی و انتخابی عملے کی بھرپور جانبداری کے باوجود میانوالی سے پی ٹی آئی کے کلین سویپ اور دیگر اضلاع میں نون لیگ کی عبرتناک شکست کی وجہ نون لیگ پر قابض ٹولے کی کرپشن و مفاد پرستی اور حکومتی بیڈ گورننس وعوام دشمنی ہے۔

جبکہ حریفوں سے لفظوں کی جنگ اور جلسہ و ریلیوں کی بجائے حکومت کی کارکردگی میں بہتری کے ذریعے عوام کو ریلیف کی فراہمی پر توجہ دیتے تو شاید انتخابی نتائج مختلف ہوتے پی ٹی آئی نے شعوری مہم کے ذریعے عوام کو دیانتدار ‘ باصلاحیت ‘ عوام دوست اور با کردار قیادت کے انتخاب کیلئے عوم کی بھرپور تربیت بھی کردی تھی جس کے نتائج عوام کے سامنے ہیں۔