جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم انجمن تاجران پیرس کے صدر منتخب ہو گئے

Sheikh Waseem Akram

Sheikh Waseem Akram

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے لئے ایک اور اعزاز۔ جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم پیرس گیارہ انجمن تاجران پیرس کے صدر منتخب ہو گئے۔

پاکستانی کیمونٹی کی طر ف سے مبارک باد تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے لئے ایک اور اعزاز حاصل ہوا ہے۔ جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم پیرس گیارہ انجمن تاجران پیرس کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ شیخ وسیم اکرم پاکستا ن مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔

شیخ وسیم اکرم پیرس کے مشہور علاقے میں پہلے پاکستانی ہیں جن کا شمار مضبوط بزنس مینوں میں ہو تا ہے۔ شیخ وسیم اکرم کے انجمن تاجران پیرس کا صدر منتخب ہونے سے پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اور پاکستانی کیمونٹی نے شیخ وسیم اکرم کو مبارک باد دی ہے۔