حکومت پاکستان اور عالمی برادری زلزلہ سے متاثرین کی بھر پور مدد کرے۔ پی پی یو ایس اے

نیویارک : پیپلز پارٹی یو ایس اے کے ایڈیشنل سیکٹری انفارمیشن مجیب الحسن، نائب صدر سید لطیف ڈالمیاں نے ایک پریس ریلیز میں پاکستان میں مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلہ سے 156 سے زیادہ انسانی ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار ہوئے کہا اللہ پاک اس قدرتی آفات میں جو لوگ شہید ہوئے ان کے درجات بلند کرے۔ انہوں نے حکومت پاکستان عالمی برادری اور امریکن پاکستانی کمیونٹی سے اپیل ہے کہ وہ زلزلہ سے متاثرین کی پھر پور مدد کریں۔ مجیب الحسن نے کہا اس وقت زلزلہ سے متاثرین کے لئے سب سے پہلے پیپلز پارٹی کے نوجوان قائد بلاول بھٹو فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے تمام جیالوں کو متاثرین کی مدد لے لئے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔انہوں نے کہا زلزلہ کے متاثرین اور امدادی کاموں میں فوج کے کردار کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ مجیب الحسن نے حکومت پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں سمیت عالمی برادری سے اپیل کی کہ زلزلہ متاثرین کے لئے بھرپور مدد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس زلزلہ کی شدت 2005 کے زلزلہ کی نوعیت کا تھا ، کئی ہزار لوگ گھر سے بے گھر ہوگئے۔

PPP USA

PPP USA

PPP USA

PPP USA

PPP USA

PPP USA

PPP USA

PPP USA