گورنر پنچاب کا حلف، پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے مبارک باد

Malik Rafique

Malik Rafique

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) گورنر پنچاب کا حلف، پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طر ف سے مبار ک باد، تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدری ریاض پاپا پاکستان مسلم لیگ ن ہاوس فرانس میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے تمام عہدیداران نے بھر پور شرکت کی۔

عہدیداران نے گورنر پنچاب رفیق رجوانہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ رفیق رجوانہ پارٹی اور عوام کے مفادات کو ترجیح دیں گے ،میاں برادران کا اعتماد ان کے ساتھ ہے رفیق رجوانہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اجلاس مین صدر چوہدری ریاض پاپا ،جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔نائب صدر راجہ یعقوب ۔آرگنائزر ،حاجی مذمل حسین ۔صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس آزاد کشمیر راجہ محمد اشفاق ،جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم ۔او ر دوسرے عہدیداران نے بھر پور شرکت کی۔