اسلامک فورم گریس کے زیر اہتمام شہادت امام حسین کانفرنس میں لیاقت بلوچ خطاب فرمائیں گے

Liaqat Baloch and Mian M Aslam

Liaqat Baloch and Mian M Aslam

ایتھنز (قاری خالد محمود) اسلامک فورم گریس کے زیر اہتمام کیپ ہال نیا یونیانز وٹرین اسٹیشن ایتھنز میں شہادت امام حسین کانفرنس 1 نومبر بروز اتوار کو منعقد ہورہی ہے۔

جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ اور نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم خصوصی طور پر شرکت پرما رہے ہیں۔ اسلامک فورم گریس کی پریس رہلیز کے مطابق محترم لیاقت بلوچ اور میاں محمد اسلم ہفتہ کی سہ پہر 1.30 ایتھنز ائیرپورٹ پر تشریف لارہے ہیں ، جہاں ارکان زمہ داران فورم کے ساتھ ساتھ ایتھنز کی تاجر برادری ،صحافی ،سیاسی اور مذہبی تنظیموں کے معززین ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کریں گے۔

اسلامک فورم گریس کے سابق امام حافظ محمد بلال خصوصی آمد پر اٹلی سے تشریف لارہے ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ پاکستانی برادری کی ایک کثیر تعداد پروگرام میں شرکت فرمائے گی۔

Shahadat Imam Hussan Confirance

Shahadat Imam Hussan Confirance