قومی تہوار پر یونان کے تمام شہروں میں طلبا، فوجی اور سول اہلکاروں کی پریڈ

Greece National Day Parade

Greece National Day Parade

ایتھنز (سکندرریاض چوہان) یونان بھر میں قومی تہوار کے موقع پر یونان کے تمام شہروں اور قصبوں میں طلبا، فوجی اور سول اداروں کے اہلکاروں نے پریڈ کی اور قومی یک جہتی کا اظہارکیا۔جنگ عظیم اول میں جرمنی اور اطالوی فوج کی جانب سے یونان پر دباؤ ڈالاگیاکہ وہ جنگ میں ان کے ساتھ شامل ہوں جس پر یونانی عوام اور حکومت نے ان کے سامنے انکار کر دیا جس کو یونانی زبان میں اوخی OXI یعنی انکار کااعلان کیاگیا جس کے بعد نازی فوجوں نے یونان کے شمال مشرقی علاقوں پر البانیہ سے ملحقہ سرحد پریونان کے خلاف جنگ شروع کردی اور یونان کے شہروں پر فضائی حملے کرنے بعد یونان پر قبضہ شروع کردیا۔

یونانی عوام کے یوم انکار کے موقع پر ہرسال اٹھائیس اکتوبر کو یہ دن منایاجاتاہے اس موقع پرایتھنز اور یونان کے تمام شہروں میں دیہاتوں میں پریڈکااہتمام کیاجاتاہے جس میں طلبا،سول سوسائٹی، حکومتی اداروں کے اہلکار اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے علاوہ مختلف تنظیمات کے نمائندگان پریڈمیں شامل ہوتے ہیں اور اس دن کومنایاجاتاہے۔یادرہے کہ اسی دن کے تناظر میں دوماہ قبل یونانی عوام نے بیل آؤٹ پیکج کی سخت شرائط کو رد کیا تھا جس میں عالمی مالیاتی اداروں نے یونان کو نادہندہ قراردے دیاتھا۔

Greek news paper vradini (evining)headline NO to Hitler in 28Oct1940

Greek news paper vradini (evining)headline NO to Hitler in 28Oct1940

Greece Uinversarry

Greece Uinversarry