گوانگ ڈونگ بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ مختلف دربار‫وں کے خزانوں کی توجہ مبذول کراتا ہوا

Dongguan

Dongguan

چین (نمائندہ خصوصی) 27 اکتوبر کو 52 ممالک اور خطوں کے 1,000 سے زیادہ اداروں نے گوانگ ڈونگ کے شہر ڈونگ گوان میں کاروباری مواقع کی خواہش اور تعاون میں توسیع کے ارادوں کے ساتھ گوانگ ڈونگ 21 ویں صدی میری ٹائم سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو میں اپنی مصنوعات پیش کی۔

2014ء میں شروع ہونے والے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی اینڈ آر) کے اہم پلیٹ فارم کے طور پر گوانگ ڈونگ 21 ویں صدی میری ٹائم سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو چین، بالخصوص گوانگ ڈونگ اور بحری شاہراہ ریشم کے ساتھ واقع اقوام اور خطوں کے درمیان ہمہ جہت تعاون کو فروغ دیتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس سال نمائش نے بحری شاہراہ ریشم کے شرکا کی بڑھتی ہوئی تعداد کی توجہ مبذول کروائی۔ انتظامی کمیٹی کے مطابق 52 ممالک اور خطوں کے 1,000 سے زیادہ اداروں نے نمائش کے لیے درخواستیں دیں، جن میں سے تھائی لینڈ، سنگاپور اور ملائیشیا سمیت 39 ممالک اور خطوں کے اپنے آزاد قومی (علاقائی) پویلینز تھے۔

بحری شاہراہ ریشم کی روایتی مصنوعات جیسا کہ چائے، ریشم اور برتن کے علاوہ نمائش نے مقامی نمایاں چیزیں بھی پیش کیں جیسا کہ جنوبی افریقہ سے ہیرے، سونا اور زیورات، اٹلی سے شراب اور زیتون کا تیل، ملائیشیا سے کافی اور کوکوا، آسٹریلیا سے گہرے سمندروں کی مچھلیکا تیل اور موتی اور موریشیئس سے شراب اور شہد۔

ترکی کی کاروباری شخصیت گوکھان بکمس نے کہا کہ “اس نمائش میں میں تیسری بار آیا ہوں۔ یہاں مجھے صرف طویل المیعاد کاروباری شراکت دار ہی نہیں ملتے بلکہ مقامی افراد کے ساتھ تبادلے میں ترک ثقافت کو بہتر انداز میں متعارف کروانے کے لیے اچھا مقام بھی ملتا ہے۔ اس لیے چاہے میں کتنا ہی مصروف کیوں نہ ہو، ہر سال اکتوبر میں میں ہمیشہ اس نمائش کے لیے اپنا وقت بچاتا ہوں۔”

اس کے علاوہ رواں سال نمائش نے ایک انجینیئرنگ مشینری کی نمائش کا علاقہ بھی ترتیب دیا، جس نے بی اینڈ آر کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کے نمایاں منصوبوں کی تلاش کے لیے بہترین پلیٹ فارم کا کام کیا جو چین اور بی اینڈ آر کے ساتھ واقع ممالک کے درمیان پیداواری گنجائش کے لیے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

رواں سال نمائش نے تقریباً 25,000 خریداروں کی توجہ مبذول کرائی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ہے۔ انتظامی کمیٹی کو توقع ہے کہ نمائش کا کل تجارتی حجم 200 ارب یوآن سے تجاوز کرے گا۔