حافظ عبد الرزاق صادر کی صدارت میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

Benazir Bhutto Anniversary

Benazir Bhutto Anniversary

بارسلونا (پی پی پی سپین) پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے زیراہتمام حافظ عبد الرزاق صادق کی زیرصدارت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی ذیشان کباش ریسٹورنٹ میں عقیدت و احترام سے منائی گئی جس کے مہمان خصوصی پیرس فرانس سے آئے ہوئے یورپ کے کوارڈینیٹر کامران یوسف گھمن تھے۔

تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے محترمہ کو خراج تحسین پیش کیا اس تقریب میں پیپلز پارٹی سپین کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ دیگر جماعتوں ن لیگ آزاد کشمیر سپین ق لیگ، عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے رہنماؤں اور مختلف تنظیموں کے صدور نے بھی کافی تعداد میں شرکت کی۔

محترمہ کو خراج عقیدت پیش کیا آخر میں تمام شرکاء کو عشائیہ دیا گیا۔