حافظ شبیر اور عارف بٹ پاکستانی کمیونٹی کویت کیلئے مسیحا کی حیثیت رکھتے ہیں۔ چوہدری غضنفر جمشید

 Chaudhry Ghazanfar Jamshed

Chaudhry Ghazanfar Jamshed

کویت سٹی (عمر فاروق اعوان سے) سماجی راہنما و بزنس مین چوہدری غضنفر جمشید پلاہوڑی (گجرات) حال مقیم کویت نے گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ حافظ محمد شبیر ممبر اوپیک اور محمد عارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل کویت پاکستانی کمیونٹی کویت کیلئے ایک مسیحا کی حیثیت رکھتے ہیں۔

پاکستانی کمیونٹی کے ہر خوشی و غم میں شریک ہوتے ہیں اور وطن عزیز پاکستان کیلئے آئے روز پاکستانی کمیونٹی کویت کیلئے کوئی نہ کوئی پروگرامز ترتیب دیتے رہتے ہیں۔

گذشتہ دنوں بھی کویت میں الحافظ کمپنی کویت نے پاکستانی مصنوعات کی صنعتی نمائش کو سپانسر کیاجسے سفارتخانہ پاکستان اور کویت چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری نے سیالکوٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مل کر آرگنائز کیا۔

جس کی کامیابی کا سہرا بھی کمرشل اتاشی سفارتخانہ پاکستان آغاز سعید احمد، حافظ محمد شبیر ممبر اوپیک اور محمد عارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل کویت کو جاتا ہے۔اور ہم بھی اس کامیاب صنعتی نمائش کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔