حاجی جاوید عظیمی کا امجد فرید صابری کے قتل پر اظہار تعزیت

Haji Jawed Azeemi

Haji Jawed Azeemi

ہالینڈ (پ۔ر) حاجی محمد جاوید عظیمی کا عالمی شہرت یافتہ قوال اور ثناء خوان رسول امجد فرید صابری کے قتل پر اظہار تعزیت۔

روحانی سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈکے نگران حاجی محمد جاویدعظیمی کا ٹارگٹ کلرز کے ہاتھوں امجد صابری کے بہیمانہ قتل پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء اور رسول اکرم ۖ کی تعریف و توصیف بیان کرنے والے ایک اچھے انسان اور عاشق رسول ۖ سے محروم ہو گئے۔

اگر ہم امجد صابری کی عارضی دنیاوی زندگی کی مصروفیات کا اجمالی جائزہ لیں تو یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ آپ نے قوالی اور نعت خوانی کے ذریعے انتہائی نفیس اور احسن طریقے سے دین اسلام کی ترویج کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے نام کو بھی دنیا بھر میں روشن کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔

حاجی محمد جاوید عظیمی نے امجد صابری مرحوم کے لئے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم اور محبوب مکرم ۖ کے صدقے میں مرحوم کے صغائر کبائر سے در گزر کرکے اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین ثمہ آمین۔