حاجی جاوید عظیمی کے اعزاز میں جاوید ثناء کا اپنی رہائش گاہ میں دوپہر کے کھانے کا اہتمام

Haji Jawed Azeemi

Haji Jawed Azeemi

ہالینڈ (پ۔ر) سلسلہ عظیمیہ کی زیر سرپرستی مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام سالانہ تقریب آل یورپ عظیمی مقابلۂ حسن نعت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 2015 میں شرکت کے لئے مختلف ممالک سے آنے والے معزز مہمانوں بیرسٹر مرزا عبدالرشید برطانیہ، سید علی جیلانی سوئزر لینڈ، محمد آفتاب سیفی عظیمی، عبدالروف، قرار العین آسٹریا اور حاجی محمد جاوید عظیمی کے اعزاز میں ہالینڈ کی معروف سماجی شخصیت جاوید ثناء نے اپنی رہائش گاہ ایمسٹرڈیم میں شاندار دوپہر کے کھانے کا اہتمام کیا۔

مختلف انواع اقسام کے لذیز کھانے تناول کرنے کے بعد چائے کی میز پر میزبان اور مہمانوں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔