حامد اصغر خان کی غیر اخلاقی حرکات کیخلاف پاکستانی کمیونٹی کا احتجاج

Los Angeles

Los Angeles

لاس اینجلس: حکومت پاکستان ‘ پاکستانی سفارتخانے اور سفیر پاکستان سے کونسلیٹ جنرل حامد اصغر خان کی غیر اخلاقی حرکات کیخلاف لاس اینجلس کمیونٹی کا احتجاج ‘ کونسلیٹ جنرل حامد اصغر خان کی بر طرفی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے حکومت پاکستان ‘ پاکستانی سفارتخانے اور سفیر پاکستان سے کونسلیٹ جنرل حامد اصغر خان کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ حامد اصغر خان کی کھلے عا م شرا ب نوشی اور غیر اخلاقی حرکات کمیونٹی کی بدنامی کے ساتھ پاکستان کے وقار اور اسلامی اساس کو بھی ٹھیس پہنچانے کا باعث بن رہی ہیںکیونکہ موصوف نہ صرف قومی ایام پر شراب کی فرمائش اور شراب نوشی کے عادی ہیں ۔

بلکہ کونسلیٹ آفس میں نو تعمیر شدہ کثیرالمقاصد ہال کی افتتاحی تقریب میں شراب و کباب کا انتظام کرکے اس ہال کی تعمیر کے اصل مقاصد بھی واضح کرچکے ہیں جبکہ کونسلیٹ جنرل کا متعصبانہ مزاج و رویہ اور کو نسل آف پاکستان افیئر کے بانی اور اپنی رفاعی وفلاحی خدمات کے باعث کمیونٹی میں انتہائی عزت وتکریم کا مقام رکھنے والے محتر م ڈاکٹر منصور شاہ سمیت کمیونٹی کی کئی دیگر معزز و محترم شخصیات کے ساتھ ناروا وتذلیل آمیز سلوک بھی کمیونٹی کیلئے ناقبل برداشت ہے جس پر کمیونٹی میں حامد اصغر خان کیخلاف شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔

لاس اینجلس کمیونٹی نے کونسلیٹ جنرل حامد اصغر خان پر یہ بھی الزام لگایا ہے کہ موصوف چند دیرینہ رفیقوں اور ایک نام نہاد آرگنائزیشن کے حصار میں خود کو مقید کرکے کمیونٹی کو اعتماد میں لئے بناءفیصلے کررہے ہیں جو کمیونٹی کیلئے باعث نقصان و تشویش ہی نہیں بلکہ کمیونٹی کے اتحاد و یگانگت میں دراڑیں ڈالنے اور انتشار و نفاق پیدا کرنے کا باعث بھی ہیں جو یقینا کسی بھی طور پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے اسلئے کمیونٹی ان کی حرکات کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کونسلیٹ جنرل حامد اصغر خان کی برطرفی کے مطالبے پر مجبور ہے۔