مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیراہتمام سالانہ تقریب آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت

Javeed Azeemi and Amir Naqvi

Javeed Azeemi and Amir Naqvi

ہالینڈ (حاجی جاوید عظیمی) روحانی سلسلہ عظیمیہ کے زیر سرپرستی مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام سالانہ تقریب آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت 2016کے لئے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے دی ہیگ کی معروف شخصیت سید عامر نقوی کو چیف کو آرڈینٹر مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انتظامی امور کے دوسرے اہم اجلاس کے دوران حاجی جاوید عظیمی نے بروز اتوار 15مئی کو دی ہیگ میں منعقد کی جانے والی تقریب آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت کے لئے چیف کو آرڈینٹر مقرر کیا نگران سمیت تمام ٹیم اراکین نے عامر نقوی کو مبارکباد پیش کی۔