کاپیلا ہوٹل گروپ پرتعیش تفریحی مقام: کاپیلا ابود، بالی کے ساتھ ایشیا میں مسلسل پھیلتا ہوا

Capella

Capella

سنگاپور (نمائندہ خصوصی) کاپیلا ہوٹل گروپ ایشیا کو پی ٹی اواہیتا انڈونیشیا نے ابود، بالی میں انتہائی پرتعیش ریزورٹ کو چلانے والے کی حیثیت سے مقرر کردیا ہے۔ انتہائی گھنے جنگلات میں چھپی یہ جگہ، کاپیلا ابود 22 پرتعیش خیموں کے ساتھ مہمان نوازی کے منظرنامے کی نئی تعریف کرے گا جسے مشہور ماہر تعمیرات بل بینسلی نے تیار کیا ہے۔ مقدس دریائے ووس کے ساتھ واقع، جہاں بالی کے باسی مذہبی تقاریب کے لیے آتے ہیں، ریزورٹ ان کی روایتی طرز زندگی کا دلفریب منظر پیش کرتا ہے۔

“کاپیلا ایکسپیریئنس ہماری مقامی ثقافت اور تاریخ کے حوالے سے حساس ہے۔ 1800ء کے ابتدائی یورپی آبادکاروں سے متاثرہ کاپیلا ابود ہمیں اپنے باشعور مہمانوں کو مہم جوئی کے جذبے سے دوبارہ گزرنے اور ساتھ ساتھ پرتعیش آرام میں بالی کے قدرتی ماحول سے لطف اٹھانے کا موقع دیتا ہے۔”

جناب نکولس ایم کلیٹن، چیف ایگزیکٹو آفیسر کاپیلا ہوٹل گروپ ایشیا نے کہا۔ “اگلے 18 ماہ میں ہم ایشیا میں تین امتیازی کاپیلا منصوبے متعارف کروائیں گے، جن کا آغاز بہار 2017ء میں شنگھائی، خزاں 2017ء میں ابود اور بہار 2018ء میں بنکاک سے ہوگا۔ ہر کاپیلا ہوٹل ہر مقام کی دلفریب ثقافت کو ظاہر کرے گا اور وہ حقیقی تجربات دے گا جس کی مہمان توقع رکھتے ہیں۔”

“بل بینسلی کی تخلیقی صلاحیتوں اور کاپیلا ہوٹل گروپ ایشیا کے تجربے کے ساتھ ہمیں یقین ہے کہ کاپیلا ابود ایک حقیقی ثقافتی مشغولیت کی تلاش میں موجود ہر شخص کے تصور کو حاصل کرے گا۔ یہ تزویراتی تعاون ابود کے فطری حسن کے تحفظ سے ہماری وابستگی کے ساتھ ساتھ ورثے پر زور کا ثبوت ہے جو بالی کے طرز زندگی کا جزو لازم ہے۔” جناب سوویتو گناوان، صدر ڈائریکٹر پی ٹی اواہیتو انڈونیشیا نے کہا۔

دھان کی فصلوں کے کنارے واقع کاپیلا ابود 22 انتہائی پرتعیش خیموں پر مشتمل ہے جن میں انتہائی گھنے جنگل کے پس منظر کے سامنے انفرادی حوض پیش کیا جا رہا ہے۔ دیگر سہولیات میں خصوصی کاپیلا لائبریری، ایک ڈھکا ہوا حوض ، خیمے کے اندر جمنازیم، روباتیاکی گرل، باغ کے خاص کھانے اور اعزاز یافتہ اوریگا حمام و صحت مقام شامل ہیں۔

ایک کاپیلا پرسنل اسسٹینٹ ریزرویشن سے لے کر روانگی تک ہر مہمان کی ترجیحات کو پورا کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ بہترین بالی مہم میں معاونت کے لیے کاپیلا پرسنل اسسٹینٹس ایک برطلب پروگرام تیار کرنے میں مدد دے سکتے ہیں جو انفرادی خواہشات کے مطابق متحرک یا آرام دے ہوتا ہے۔ ایک سیکرڈ منکی فورسٹ سینکچری اور ابود ٹریڈنشنل آرٹ مارکیٹ کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے مہمان چاولوں کے کھیتوں میں چہل قدمی کے دوران یا ریزورٹ کے اندر صحت کے ماحول کا لطف اٹھاتے ہوئے ان کی ثقافتی سیر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کاپیلا ہوٹل گروپ کے بارے میں:
اٹلانٹا، جارجیا میں صدر دفاتر اور ایشیا اور یورپ میں دفاتر کے ساتھ کاپیلا ہوٹل گروپ کام کے چار واضح نمونوں میں عالمی سطح پر مہمان نوازی انتظامات کی خدمات فراہم کرتا ہے: کاپیلا ہوٹلز اینڈ ریزورٹس، ایک انتہائی پرتعیش ہوٹل، ریزورٹ اور رہائش کا تصور جو سب سے زیادہ ادراک رکھنے والے مسافروں کے لیے تیار کیے گئے ہیں اور ڈوسلڈورف، سنگاپور، استاپا اور سینٹ لوشیا جیسے مقامات پر ذاتی توجہ پیش کررہے ہیں جبکہ اورلینڈو، بنکاک، ٹوڈوس سانتوس، شنگھائی اور بالی میں ہوٹلوں کے قیام کا منصوبہ ہے۔

سولس ہوٹل اینڈ ریزورٹس دنیا بھر کا آرام، متاثر کن کھانوں، عالمی معیار کے حمام کے عالمی رنگوں کے خواہشمند مسافروں اور ملاقاتوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے لیے ریزورٹس، ہوٹلز اور رہائش گاہوں کا خصوصی مجموعہ ہے جو ڈونیگال، آئرلینڈ، سوچی، روس اور نانجنگ، چین میں موجود ہیں اور بالی، اٹلانٹا، گوانگچو، سوچو اور اورلینڈو میں ہوٹل بنانے کی منصوبہ بندی رکھتا ہے۔

انڈیپنڈنٹ ہوٹلز اینڈ ریزورٹس وہ انوکھے املاک ہیں جو کاپیلا ہوٹل گروپ کے انتظامی جذبے اور خدمات کی ثقافت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ نیوزی لینڈ، بالی، روس اور امریکا میں موجودگی کے ساتھ میکسیکو، چین اور یورپ میں ہوٹلوں کے قیام کا منصوبہ ہے۔

اوریگا ایک عالمی معیار کا صحت و بہبود کا حمام خانہ تصور ہے جو چاند کے چکروں سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔ ہر اوریگا علاج ان مختلف چکروں کے اثرات کو دھیان میں رکھ کر احتیاط سے تیار کیا گیا ہے جو ہماری جسمانی اور جذباتی بہبود پر اثر ڈالتا ہے۔