انجمن حسنسیہ باصل کے زیر اہتمام دس روزہ مجالس کا اہتمام

Anjuman Hasnia Basl Association Organized Majlis

Anjuman Hasnia Basl Association Organized Majlis

سوئزر لینڈ ( سید علی جیلانی) سوئزر لینڈکے شہر باصل میں ہر سال کی طرح انجمن حنسیہ دس روزہ مجالس کا اہتمام کیا ہے، پانچھویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید عاشق حسین نقوی نے کہا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقہ میں نہ پڑھو۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے تعارف مسلمان کی حثیت سے کراتے تھے لیکن اب تعارف شعیہ، بریلوی، دیو بند، اور وھابی وغیرہ سے کراتے ہیںیہ اس وجہ سے ہوا کہ ہم نے اسلام کو چھوڑ دیا ہے اور اس کے اصولوں سے منحرف ہو گے ہیں ۔ اور مختلف تفرقہ میں پڑ گے ہیں ہم قرآن کو محض گھروں میں سجانے کیلئے الماریوں میں رکھ دیا ہے ۔ اس کو پڑھتے نہیں اور سمجھتے نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میں دو چیزیں تمہارے لیے چھوڑے جا رہا ہوں ایک قرآن شریف اور دوسری اہل بیت اگر ان دو چیزوں کے بتائے ہوئے راستے پر چلو گے تو فلاح پائو گے۔ انہوں نے بڑے خوبصورت انداز میں حضرت حسد کا واقعہ بیان کیا کہ وہ کس طرح یزدی لشکر سے الگ ہو کر قدم حسین میں تشریف لائے۔
شاعر اہل بیت سید آصف نقوی نے خوبصورت رباعی پیش کی۔
جب سے سیکھا ہے اس دل نے دھڑکنا
بے تاب ہے ذکر علی کو سنانے کے لیے

سید رصور عباس نے فضائل و مصائب آل محمد پیش کیئے عزاداروں نے ماتم کیا اور مولانہ عاشق حسین نقوی نے آخر میں دعا خیر کی۔ انجمن حسنسیہ باصل کے ارکین و منتظمین ، سید آصف نقوی، سید تمشیل بخاری، سید اسد کاظمی، سید عمران عباس ، سید حسن جعفری، ملک عابد حسین، سید تنویر نقوی، نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا آخر میں لوگوں کو لنگر حسینی دیا گیا۔