چوہدری اعجاز رانیاں کا چوہدری امجد ڈھل بنگش کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) چوہدری اعجاز رانیاں نے چوہدری امجد ڈھل بنگش کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانی کیمونٹی ہی ملک کا اصلی سرمایہ ہیں ،جن کی بدولت ملک میں معاشی ترقی ممکن ہے۔

انھوں نے کہا کہ تارکین وطن پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کام سر انجام دے رہے ہیں۔پاکستانیوں کو آج اپنے دیار غیر میں بسنے والی بھائیوں پر مان ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اب ترقی یافتہ ملک کی صف میں کھڑاہو گیا ہے ۔پاکستان کا نام روشن کرنے میں چوہدری برادران نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ چوہدری برادران نے اپنے ضلع میں تعلیم کے فروغ کے لئے یونیورسٹی کا جو قیام عمل میں لایا ہے وہ قابل ستائیش ہے ۔ضلع گجرات کے باسی چوہدری برادران کے اس فیصلے کو مدتوں یاد رکھیں گے ۔چوہدری اعجاز رنیاں نے مذید کہا کہ چوہدری برادرن نے جہاں پاکستان بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں وہاں انھوں نے میرے حلقہ کے عوام کو بھی پیچھے نہیں چھوڑا۔

انھوں نے میرے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ہیں ۔میں چوہدری شجاعت کو قائد گجرات نہیں بلکہ قائد پاکستان کا خطاب دیتا ہوں ۔چوہدری برادران پاکستان بھر کے قائد ہیں ۔ اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ چوہدری شجاعت ۔چوہدری وجاہت اور چوہدری پرویز الہی جیسے غیور لیڈر ہمارے ضلع میں پیدا ہوئے ۔آج ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ انھوں کہا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل بھی چوہدری برادران کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔چوہدری شجاعت نے پی آئی اے سے میت کی پاکستان مفت پہنچانے اور باسلونا میں قونصلیٹ جیسے بڑے بڑے کا م کئے ۔جس سے دیار غیر میں مقیم پاکستانی فخر کرتے ہیں۔

Chaudhry Ijaz Raniyan Addressed Paris

Chaudhry Ijaz Raniyan Addressed Paris