تارکین وطن کے حراستی مرکز کو بند کرنے کے لئے بلدیہ سانت کوگات میں قرارداد پیش

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) تارکین وطن کے حراستی مرکز کو بند کرنے کے لئے بلدیہ سانت کوگات میں قرارداد پیش ،پارتیدو پاپولر نے مخالفت کی۔

تفصیلات کے مطابق میئربلدیہ سانت کوگات کی صدارت میں اجلاس جس میں شہر کے تمام کونسلرز کے علاوہ عام شہری بھی موجود تھے,امیگرینٹس کی نمائندہ تنظیموں فیڈریشن دل بائیس ,پاک ٹیکسی ایسوایسی ایشن بارسلونا,فیدے لاطینہ اور فیڈراسیون دے ارخینتینا کی موجودگی میں اکوادور کے شہری فرنک جوکہ بلدیہ سانت کوگات کے کونسلر ہیں۔

انھوں نے بارسلونا زونا فرنکا میں امیگرینٹس کے حراستی مرکز کو فورا بند کرنے کی قرارداد پیش کی,انھوں نے حراستی مرکز میں ناقص سہولتوں اور گزشتہ سالوں کے دوران وفات پا جانیوالے قیدیوں کی طرف میئر کی توجہ دلاتے ہوئے انسانی حقوق کی پامالی قراردیا اور انھیں بلدیہ بارسلونا کیساتھ مل کر مرکزی گورنمنٹ سے اس حراستی مرکز کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس قررداد کےپیش کرنے والے وفد کی قیادت سفیان یونس, شہزاداکبروڑائچ، فیڈریشن دل بائیس, پاک ٹیکسی ایسوایسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی آئی سی وی نے اس قراد کی مکمل حمایت کی جبکہ پارتیدو پاپولر نے قرارداد کی مخالفت کی۔