عمران خان کا کشمیریوں کو حق خودارایت کے موقف کی حمایت پر سلام پیش کرتے ہیں، عمران رشید

Imran Rasheed

Imran Rasheed

پیرس (میاں عرفان صدیق) بھمبر آزاد کشمیر کامیاب جلسہ عمران خان کا ایک بار پھر کشمیریوں کو حق خودارایت کے موقف کی حمایت پر بھر پور یقین دہانی پر سوا کڑور کشمیری سلام پیش کرتے ہیں۔

عمران رشید چوھدری، جنرل سیکرٹری تحریک انصاف آزاد کشمیر زون فرانس نے کہا، کہ مجاھدوں ،شہیدوں،غازیوں کی سر زمین بھمبر حلقہ ایل اےنمبر 7 آزادکشمیر میں کامیاب جلسہ کرنے پر بھمبر کے تمام حلقوں سے شامل ہونے والے باشعور غیور کشمیری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جھنوں نے جلسے میں جوق در جق شامل ہو کر سر زمین بھمبر کی تاریخ میں پہلی بار عمران خان کا ولوالہانہ شاندار استقبال کیا اور یہ ثابت کر دیا کہ بھمبر کی عوام عمران خان اور قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوھدری کی قیادت پر اعتماد کا یقین رکھتے ہیں۔

کشمیر کا فیصلہ کشمیر میں کشمیریوں کی مرضی کے مطابق ہو گا کے موقف کو دوہرا کر ایک بار پھر کشمیریوں کے دلوں میں راج کرنے والے لیڈر عمران خان نے اپنے لیڈرانہ سوچ کا منہ بولتا ثبُوت دے کر مخالفیں کی سازشوں پر پانی پھیر دیا جو اس موقف کو میڈیا پر تُوڑ موڑ کر پیش کر رہے تھے پانچ سال پہلے جب پہلی بار کشمیر کے اندر میرپور کے مقام پر عمران خان نے یہ بات واضع کہی تھی کی کشمیر کے فیصلے مظفرآباد میں کشمیری عوام کی منتخب کردہ نمائندگان ایوان ہاؤس میں ہوں گئے۔

کشمیری عوام ایک طرف بھارت سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں تو دوسری طرف اسلام آباد وفاق میں جعلی میڈنٹ سے قابض برسراقتدار لوہے کے سوداگر پاکستانی عوام سمیت کشمیری عوام کے حقوق ہضم کر رہے ہیں انشاء الّلہ تعالٰی تحریک انصاف کے چیرمین کی اور پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوھدری کی قیادت میں نیاء پاکستان و کشمیر بن کر رہے گا۔