عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی کا دلی دکھ ہوا ہے۔ انجینئر افتخار چودھری

Engineer Iftikhar Chaudhry

Engineer Iftikhar Chaudhry

جدہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی کے موضوع پر ایک سوال کے جواب میں کہات حریک انصاف کے چیئرمین کی نجی زندگی کی اس ناکامی پر ہر کارکن رنجیدہ ہے اور دونوں کی بہتری کے لئے دعا گو ہے۔ ریحام خان پر تنقید کرنا بری بات ہے۔

عمران خان اور ان کی سابق بیوی کا یہ فیصلہ ذاتی فیصلہ ہے ہمیں ان کے اس فیصلے دکھ ضرور ہوا ہے لیکن اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ علیحدگی کے بعد خوش و خرم رہیں۔وہ لوگ جو اس علیحدگی کے پیچھے کسی سازش کی بو سونگنے کی کوشش میں ہیں انہیں مایوسی ہو گی۔نجی زندگیوں میں ایسے کڑے فیصلے ہر انسان کو کرنے پڑتے ہیں۔

دنیا بھر میں پھیلے عمران خان کے چاہنے والوں کی اداسی یہ ثابت کرتی ہے کہ لوگ انہیں ٹوٹ کر چاہتے ہیں۔ جس کا اظہاربے شمار لوگوں کی فون کالز اور پیغامات میں چیئرمین کی آنے والی زندگی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ہے۔میڈیا کو ایک جوڑے کی علیحدگی کو موضوع بنا کر دیگر قومی مسائل سے منہ نہیں موڑنا چاہئے۔