عمران خان اور شیخ رشید کی مانچسٹر آمد کے بعد برطانیہ میں پاکستانی سیاست میں ہلچل پیدا ہو گئی

Imran Khan

Imran Khan

مانچسٹر (تنویر کھٹانہ) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی مانچسٹر آمد کے بعد برطانیہ میں پاکستانی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔

دونوں رہنماؤوں کے استقبال کے کیے مانچسٹر ائیرپورٹ پر کارکنوں کی ایک کثیر تعداد موجود رہی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ عمران خان کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز پر عدالت کا ہر فیصلہ منظور ہوگا اور یہ جنگ یا عدالت کو ثبوت فراہم کرنے اکیلے عمران خان یا تحریک انصاف کی ذمہ داری نہیں ہے ہم تو انصاف کے لیے عدلیہ کی معاونت کر رہے ہیں اب یہ عدالت پر ہے کہ وہ اس کی کیسے انوسٹیگیشن کرواتی ہے۔

عمران خان برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران مختلف سماجی اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور کل وہ اپنے بچوں سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہو جائیں گے۔ عمران خان مانچسٹر کے معروف بزنس مین انیل مسرت کی بہن کی شادی میں بھی شرکت کریں گے۔

گزشتہ شب اس تقریب میں بالی وڈ اداکار انیل کپور اور تحریک انصاف کے راہنماء شاہ محمود قریشی نے بھی شرکت کی تھی۔