میک اپ کی دنیا میں دیوا میک اپ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پیرس(زاہد مصطفی اعوان )میک اپ کی دنیا میں دیوا میک اپ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔اپنے آپ کو ہیرو کہنے والی پریشان ہو گئیں ۔تفصیل کے مطابق فیشن اور خوشبووں کے شہر پیرس میں فیشن کے ساتھ ساتھ میک اپ کی دنیا میں دوڑ لگی ہوئی ہے لیکن دیوا میک اپ سنٹر کی ڈائریکٹر تحریم فرمان نے تھوڑے ہی عرصے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ ھ دئیے ہیں ۔دیوا میک اپ سنٹر کی عمر کے ساتھ ساتھ تجربہ اتنا کامیاب ہے کہ اب پیرس میں ہونے والی تمام شادی بیاہ کی تقریبات میں میک اپ کے لئے تحریم فرمان کو بلایا جاتا ہے ۔قبل ازیں ملٹی کلر آف فرانس کے زیر اہتمام فیشن شو میں بھی دیوا میک اپ نے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ ھ دئیے ۔تحریم فرمان نے مختلف ماڈل لڑکیوں کو تیار کیا ۔اور دیوا میک اپ کی طر ف سے تیار کی گئی لڑکیوں نے اول انعام حاصل کیا ۔دیوا میک اپ کی ڈائیریکٹر

DIVA MAKE UP

DIVA MAKE UP

تحریم فرمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیشن کی دنیا میں تھوڑے عرصے میں میری کامیابی در اصل پاکستانی کیمونٹی کا مجھ پر اعتماد ہے ۔جنھوں نے میری بھر پور حوصلہ افزائی کی ۔میں انشاءاللہ اپنے اس اعزاز کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کروں گی ۔