سانحہ ماڈل ٹاون کو انسانی حقوق کے عالمی فورمز پر اٹھانے کے لیے خالد محمود کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی کا قیام

Tahir ul Qadri Meeting

Tahir ul Qadri Meeting

پیرس (اے کے راؤ) عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے اوورسیز رہنماؤں کی لندن میں شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ملاقات، مشاورت کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کو انٹرنیشنل کریمینل کورٹ، یونائیٹڈ نیشن، ہیومین رائٹس کونسل اور دیگر انسانی حقوق کے عالمی فورمز پر اٹھانے کے حوالے سے اقدامات کرنے کے لیے ایک 6 رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے ڈارفٹ کو برٹش لاء فرم کے ساتھ مل کر حتمی شکل دے گی۔

خالد محمود کی سربراہی میں بننے والی اس کمیٹی میں فرانس سے اظہر صدیق اور چوھدری محمد اعظم ہالینڈ سے فیصل مرزا اور تسنیم صادق جبکہ اس 6 رکنی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر داؤد مشہدی ہوں گے۔