یوم پاکستان کے حوالے سے سفارت خانہ پیرس میں پرچم کشائی کی ایک تقریب منعقد ہوئی

Pakistan Day

Pakistan Day

پیرس (رپورٹ زاہد مصطفی اعوان) یوم پاکستان کے حوالے سے سفار ت خانہ پیرس میں پرچم کشائی کی ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں سفیر پاکستان غالب اقبال نے قومی ترانہ کی دھن میں سبز ہلالی پرچم بلند کیا ۔تینوں مسلح افواج کے اتاشیز نے سلامی پیش کی ۔ سفارت خانہ پیرس کے وسیع لان میں پاکستانی خواتین وحضرات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔سفیر پاکستان غالب اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا۔

آج سے اکہتر سال قبل منٹو پارک آج کے مینار پاکستان میں مسلمانان ہند نے ایک نظریے کی بنیاد رکھی۔ قائد اعظم کی کاوشوں سے صرف سات سال کے مختصر عرصہ میں پاکستان معرض وجود میں آیا۔ نطریہ پہلے وجود مین آیا ملک بعد میں معرض وجود میں آیا،گویہ پاکستان کا جغرافیہ اس کی تعاریخ کا مرہون منت ہے۔ جو قومیں اپنی تاریخ فراموش کر دیتی ہیں ان کا جغرافیہ ان کو فراموش کر دیتا ہے۔ ایم پی اے شوکت بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت سی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا۔

اس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے ۔ہم اور ہماری قوم پاکستان کی سالمیت کے لئے ہر قربانی دیں گے ۔اور پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔انھوں نے کہا کہ برسلز میں ہونے والی دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔سفیر پاکستان نے غالب اقبال نے بھی برسلز میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔تقریب کے اختتام پر ملکی سالمیت ترقی اور بقاء کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔