جشن آزادی والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل جیت کر پاک والی بال کلب نے ٹرافی اپنے نام کر لی

Volleyball Tournament

Volleyball Tournament

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) فرانس میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں پیرس کے نواحی علاقے پیری فیت میں چوہدری محمد رزاق ڈھل، سبط مزمل، رخسار احمد خان، تصور گوندل نے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں مقامی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ سخت مقابلوں کے بعد حیدری کلب اور پاک کلب فائینل میں پہنچے۔ فائینل مقابلہ دو گھنٹے تک جاری رہا۔ سخت مقابلے میں پاک والی بال کلب نے اچھا کھیل پیش کرکے فتح اپنے نام کر لی۔

ٹورنامنٹ دیکھنے کیلئے پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد جمنا زیم میں موجود تھی۔ جو کھلاڑیوں کے اچھے کھیل اور شاٹ پر ان کو خوب داد دیتی رہی۔ جشن آزادی کے حوالے سے آرگنائزرز نے آزادی کیک بھی کاٹا۔ ونر اور رنر اپ ٹیموں اور بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں حاجی مزمل حسین ، ڈاکٹر ارشاد کمبوہ ، چوہدری محمد رزاق ، سبط مزمل ، رخسار احمد ، تصور خان اور عدنان گوندل نے انعامات تقسیم کئے۔ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعامات پیش کئے گئے۔

ٹورنامنٹ میں نظامت کے فرائض ملک وحید اعوان نے بخوبی سرانجام دئے وہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بھی بڑھاتے رہے اور حاضرین کو بھی بور نہ ہونے دیا۔

میچ کی بہترین کمنٹری کی جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ٹورنامنٹ کے اختتام پرچوھدری محمد رزاق نے ملک وحید اعوان کو ٹرافی اور نقعد انعام بھی دیا۔ ٹورنامنٹ دیکھنے کیلئے فرانس کی کاروباری سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ کمیونٹی نمائیندوں میں چوہدری رفیق مغلی ، چوہدری جاوید امرہ ، چوہدری الطاف بھاؤ ، اسلم اسحاق ، چوہدری شعیب گجر ایس پی ، چوہدری رفاق ، مسلم لیگ ن فرانس یوتھ ونگ کے صدر چوہدری افضل لنگاہ ، جنرل سیکرٹری راؤ طاہری،عدنان افضل وڑائچ میڈیا کوآرڈینیٹر ، چوہدری اعجاز گوندل ، جاوید اختربٹ،شیخ اصغر علی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

چوہدری محمدرزاق ڈھل ، سبط مزمل ، تصورحسین، عدنان گوندل اور رخسار احمد نے پاکستانی کیمونٹی کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ٹورنامنٹ میں تشریف لا کر ہمیں عزت بخشی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔