برن میں یوم آزادی کے پرمسرت موقعہ پر 14 اگست بروز اتوار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہو گی

Aman Rashid

Aman Rashid

سویئٹزر لینڈ (علی جیلانی سے) سویئٹزر لینڈ کے دالحکومت برن میں یوم آزادی کے پرمسرت موقعہ پر 14 اگست بروز اتوار ساڑھے گیارہ بجے صبح پرچم کشائی کی ایک شاندار تقریب منعقد ہو گی۔

سفیر پاکستان جناب ڈاکٹر امان رشید صاحب اور بیگم امان رشید دلی مسکراہٹوں کے ساتھ پاکستانی فیلمیز کا استقبال کریں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر امان رشید صدر پاکستان پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنائیں گے۔ اس موقع پر ایمبیسی کی جانب سے بچوں کے لیے رنگارنگ پروگروام ترتیب دیئے گئے ہیں۔