بھارت میں اتنی ہمت نہیں کہ افواج پاکستان کا مقابلہ کر سکے، حاجی آصف

Haji Asif

Haji Asif

برمنگھم برطانیہ (فیصل حنیف) برطانیہ کے شہر برمنگھم کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیات خواجا حاجی آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی افواج پاکستان کو گیڈر بھگتیوں اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے جواب میں کہا کہ بھارت میں اتنی ہمت نہیں کہ افواج پاکستان کا مقابلہ کر سکے جس فوج کے جوان وطن کی سالمیت کی خاطر مر مٹنے کو اپنا سب سے بڑا اعزاز سمجھتے ہوں۔

دنیا کی کوءی بھی طاقت ان کا مقابلہ نہین کر سکتی افواج پاکستان بالواسطہ اور بلاواسطہ تمام تر خطرات ، ملکی سالمیت اور خودمختاری کیخلاف ہر سازش کا بھرپور جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

بھارت کو بھولنا نہیں چاہئے کہ ان کا مقابلہ دنیا کی سب بڑی ایٹمی طاقت کے ساتھ ہے مودی کسی بھی قسم کے نشے میں نہ رہے پاکستان کی سرحدوں کی طرف میلی نظروں سے دیکھنے والوں لگ پتا جائے گا گھس کر مارنا کسے کہتے ہیں۔

پاکستانی فوج کے سپہ سالار کے جنرل راحیل شریف کی افواج پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر پاکستانی اپنے آپ کو محفوظ سمجھتا ہے اور جس ملک کی عوام اپنے آرمی چیف پر مکمل اعتماد کرتی ہو اس ملک کی عوام بھی فوج کے شانہ بشانہ اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیا کرتی ہے۔

تاریخ نے ایسا ثابت کیا کہ جب بھی ہم پر جنگ مسلط کی گءی افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کی عوام نے بھی پاکستانی ہونے کا حق ادا کیا۔