بھارت: غریب خاندان 4500 سو روپے میں بچے بیچنے پر مجبور

India  Poor Family

India Poor Family

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا خواب دنیا پر غلبے کا ہے مگر انہیں اپنے ملک کے حالات نظر نہیں آتے۔

بھارت میں غریب خاندان اپنے بچےساڑھے 4 ہزار روپے فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ بھارت میں ایک قبائلی جوڑے نے محض ساڑھے چارہزار روپے کے عوض اپنا نومولود بچہ فروخت کردیا۔ ماں باپ کا کہنا ہے کہ بچے کی پرورش نہیں کرسکتے۔

بھارت کے شمال مشرقی ریاست تری پورا کی مُنڈا بستی میں رہنے والے اس جوڑے نے پیدائش کے اگلے ہی روز بچہ فروخت کردیا تھا۔ بچے کے باپ رنجیت کا کہنا ہے کہ وہ غربت کی وجہ سے اس بچے کو نہیں پال سکتا۔

بچوں کی ویلفئیر کیلئے کام کرنے والی ریاستی ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرینگے۔ گزشتہ سال بھی ایک کسان نے اپنے2 بیٹوں کو 45 ہزار کے عوض ایک سال کی مزدوری کیلئے ایک چرواہے کے حوالے کردیا تھا