بھارتی وزیر خارجہ کا بیان پاکستان کیخلاف سازش ہے: کامران یوسف گھمن

Kamran Yousaf Ghuman

Kamran Yousaf Ghuman

فرانس (پی پی پی یورپ) فرانس کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت کوآرڈینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کامران یوسف گھمن نے کائنات نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان پاکستان کیخلاف سازش ہے۔

حکومت کو اس کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے موجودہ صورتحال میں بھارت ہمارے اندرونی حالات کا بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے حالانکہ ہم ایک جانب دہشتگردوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ، بھارتی حکومت کو چاہیے تھا کہ دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی مدد کرتی لیکن نریندر مودی نے وزیراعظم بنتے ہی الٹا ہمارے خلاف دباؤ بڑھا دیا۔

اب تو لگتا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا کوئی فائدہ نہیں ہواانہون نے مزید کہا کہ حکومت ناکام ہوچکی بلاول بھٹو جلد پاکستان کے وزیر اعظم ہونگے۔