انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس 
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیراہتمام منعقد

Protest For Kashmir

Protest For Kashmir

ڈنمارک (عرفان صدیق) انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس 
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیرِاہتمام منعقد کی جا رہی ہے جس میں جموں کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی اور انڈین گورنمنٹ کا اصتصواب رائے نا کروانا اور کشمیریوں پر ظلم و ستم کے بارے میں متفقہ حکمت عملی آپنائی جائے گی۔


کشمیر کانفرنس 30 اکتوبر کو تاج محل ٹاسٹرپ میں تین بجے سے شام چھ بجے تک منعقد کی جا رہی ہے۔
اِس کانفرنس میں یورپ، یو ایس اے، پاکستان اور کشمیر سے تحریکِ کشمیر کے عمائدین شریک ہوں گے۔

تمام پاکستانی مرد اور خواتین کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی اور شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیئے وقت پر تشریف لائیں۔


پروگرام کے آخر میں کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ 
یہ فنڈ ریزنگ پروگرام نہیں ہے