پی سی سی آسٹریا کے زیراہتمام بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے 139 ویں یوم ولادت کے موقع پر ایک پرُوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

Mohammad Ali Jinnah birthday ceremony

Mohammad Ali Jinnah birthday ceremony

ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے زیراہتمام بابائے قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 139 ویں یوم ولادت کے دن کے موقع پر بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد ایشیاء ریسٹورنٹ 2 ڈسٹرکٹ میں 25 دسمبر کی شام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں میں پی پی پی آسٹریا،فرینڈ آف پاکستان ،کشمیر کلچر سنٹرآسٹریا ،آل پاکستان پریس کلب آسٹریا، مسجد البلال ویانا ، پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا ،پاک ایشیاء کلچر آسٹریا اور وائس آف ویاناکے عہدیداران اورپاکستان سفارت خانہ کے اعلیٰ آفیسران کے علاوہ پاکستان کمیونٹی کی شخصیات نے شرکت کی اور پی سی سی کی جانب سے مہمانوں کو ڈنر دیا گیا ۔

ڈنر کے بعد تقریب کا آغاز حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کے صاحبزادہ سید عبدالرحمان شاہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔تقریب میں نظامت کے فرائض آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے صدر الحاج محمد اکرم باجوہ نے ادا کرتے ہوئے تمام مہمانوں کو تقریب میں خوش آمدید کہا اور بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی25 جنوری 1948 کو عید میلادالنبی ۖ کے موقع پر ایک جلسہ میں کی گی تقریر پڑھ کرسنائی۔

دوسرئے مقررین میں فاروق چوہدری ،حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،بابرفہیم خان ،الحاج محمد اکرم بٹ ،الطاف جمال مغل اور پی سی سی کے روح رواں جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے بابائے قوم کو اُن کی پاکستان کیلیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ آج ہم پاکستانی ہیں تو قائد کا احسان ہے ہم اپنے آپ کو پاکستانی کہلاتے ہیں ۔الطاف جمال نے پی سی سی میں شمولیت کا اعلان کیا اور اُن کی شرکت پر کلب نے اُن کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب کے اہتمام پر بانی پاکستان کی سالگرہ کا حاضرین نے مل کر کیک کاٹا ۔آخرمیں حافظ مبشر نے اجتمائی دعامیں پاکستان کی ترقی ، خوشخالی،وقار ،سربلندی اور امن و امان کیلیے دعا کی ۔