اقبال ڈے کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری صفدر برنالی نے کہا کہ علامہ اقبال نے ہمیں ایک نظریہ اور سوچ دی ہے

 Allama Iqbal

Allama Iqbal

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان ) دی ایجوکیٹر سکول گلیانہ میں اقبال ڈے کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ہیومن رائٹس فرانس چوہدری صفدر برنالی نے کہا کہعلامہ اقبال نے ہمیں ایک نظریہ اور سوچ دی اور اپنے اشعار کے ساتھ پاکستان کو نام روشن کیا ۔انھوں نے کہا کہ دی ایجوکیٹر سکول گلیانہ کے بچوں نے اقبال ڈے کے حوالے سے سیر حاصل تقاریر کیں۔

سابق ایم پی اے عامر عثمان عادل نے کہا کہ دی ایجوکیٹرسکول گلیانہ نے تعلیم وترقی کی جو منازل طے کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں ۔دی ایجوکیٹر سکول کے بچوں کی پرفارمنس نے سکول کے بچوں کو جس طرح متاثر کیا ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دی ایجوکیٹر سکول کی ایک اور برانچ کی اشد ضرورت ہے ۔ایم ڈی دی ایجوکیٹر سکول سید خالد حسین شاہ نے کہا کہ ہم نے اپنے علاقے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

انشاء اللہ ہمارے سکول کا معیار سو فیصد ہے اور انشاء اللہ اسے مذید آگے لے کر جائیں گے ۔اس موقع پر سکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کئے ۔اور علامہ اقبال کے زندگی کے حوالے سے سوالات کے جوابات کا ایل پروگرام پیش کیا ،جسے سکول کے بچوں کے والدین نے خوب سراہا ۔