یوم اقبال کے حوالے سے پاکستان پریس کلب مانچسٹر کی جانب سے محفل مشاعرہ کی تقریب کا انعقاد

مانچسٹر (نوید چوھان/ تنویر کھٹانہ) ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش جے حوالے سے پاکستان دیگر ممالک اور بالخصوص برطانیہ کیں کئ ادبی محافل کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے کی ایک تقریب پاکستان پریس کلب مانچسٹر کے صدر اور روح رواں محبوب الہی بٹ کی جانب سے مانچسٹر میں بھی سجائی گئ جس میں اقبال اور اقبالیات سے محبت کرنے والے خواتین اور مرد حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے مختلف شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے اقبال کے ویژن اور انکی سوچ کو آئندہ نسلوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔ اقبال کی خدمات اور انکی شاعری پر شرکاء کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کا آغاز حسب معمول تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد آفاق نے حاصل کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض مانچسٹر کی ادبی شخصیت شکیل قمر نے ادا کیے۔ اس کے علاوہ تقریب میں سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کر کے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات میں مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر بشیر رٹوی، ساتھ ساتھ گروپ کے امجد شاہ، جاوید شاہ، غلام رسول، اردو گلوبل کے مرزا شھزاد، صحافی لیاقت علی شفقت، صحافی چوھدری اصغر، سوشل ورکر حماد محمود، علم و ادب فورم کے صدر نعیم اشرف قریشی، شاعر عثمان عبدالقیوم، کمیونٹی لیڈر اقبال صدیقی، صحافی چوھدری عارف پند ھیر ،تکبیر ٹی وی سے کاظم رضا، عائشہ مبشر اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

Press Club Manchester

Press Club Manchester

Press Club Manchester

Press Club Manchester

Press Club Manchester

Press Club Manchester

Press Club Manchester

Press Club Manchester