ایران کو گندم، چاول، گوشت اور پھلوں کی برآمدات کیلئے بات چیت جاری : خرم دستگیر

Khurram Dastgir

Khurram Dastgir

کراچی (جیوڈیسک) ایران کو گندم، چاول، گوشت اور پھلوں کی برآمدات کے لئے بات چیت جاری ہے ، وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران برآمدات میں اپنا کھویا ہوا حصہ جلد حاصل کر لے گا۔

وزیر تجارت خرم دستگیر کا اسلام آباد میں زرعی برآمدات کے حوالے سے منعقد اجلاس میں کہنا تھا کہ ایران سے تجارتی تعلقات بحال کرنے کے لئے وزارتی سطح پر رابطے جاری ہیں اس حوالے سے ایرانی وزیر زراعت کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ایران مختلف ممالک سے سالانہ 1 ارب ڈالر کا صرف گوشت درآمد کرتا ہے، پاکستان ایران کو انتہائی کم وقت میں گوشت برآمد کر سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران سے بینکنگ رابطے بحال ہوتے ہی زرعی مصنوعات کی برآمدات شروع ہو جائے گی۔