FIANNA FAIL کی نیشنل یوتھ کانفرنس 2016 میں سولیسیٹر Solicitor عمران خورشید کی خصوصی شرکت

Imran in Fianna Fail Conference

Imran in Fianna Fail Conference

آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) آئرلینڈ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت Fianna Fail کی نیشنل یوتھ کانفرنس 2016 ساوتھ کورٹ ہوٹل لمرک میں منعقد ہوئی جس میں Fianna Fail کے لیڈر Micheal Martin اور دیگر آئرش ممبر آف پارلیمنٹ کے علاوہ یوتھ کے ایگزیکٹوز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس کانفرنس میں آئرلینڈ کے مشہور و معروف قانون دان چوہدری عمران خورشید نے خصوصی شرکت کی۔

آئی ٹی ٹی Fianna Fail کے چیئرمین عامر علی نے چوہدری عمران خورشید کی پارٹی لیڈر Micheal Martin اور دیگر ممبر آف پارلیمنٹ سے خصوصی ملاقات کا اہتمام بھی کیا۔ اس ملاقات میں عمران خورشید نے اپنے شعبہ اور پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں کے بارے میں Micheal Martin اور دیگر ممبر آف پارلیمنٹ کو آگاہ کیا جسے Micheal Martin اور دیگر قائدین نے بہت سراہا۔

MICHEAL MARTIN نے عمران خورشید کو آئرش سیاست میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ جیسی پڑھی لکھی شخصیات کی ہماری پارٹی میں ضرورت ہے اور ہمارے لئے آپکی شمولیت قابل فخر ہو گی جس پر عمران خورشید نے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل قرین میں میری خدمات FIANNA FAIL کیلئے حاظر ہونگیں۔

اس ملاقات میں جو دیگر ممبر آف پارلیمنٹ موجود تھے ان میں MARY BUTLER, JAMES, LAWLESS, WILLIE O DEA کونسلر EMMA MURPHY وائس پریذیڈنٹ ARTHUR FRIEFITH مئر کارلر FINTAN FILAN اور چیئرمین آئی ٹی ٹی FIANNA FAIL عمار علی شامل تھے۔

چوہدری عمران خورشید نے FIANNA FAIL کے نو منتخب ایگزیکٹو جن میں صدر JAMES DOYLE اور دیگر کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔

Imran in Fianna Fail Conference

Imran in Fianna Fail Conference

Imran in Fianna Fail Conference

Imran in Fianna Fail Conference

Imran in Fianna Fail Conference

Imran in Fianna Fail Conference

Imran in Fianna Fail Conference

Imran in Fianna Fail Conference