ارشاد کمبوہ پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر برقرار۔چند دنوں تک نئی باڈی کا اعلان کریں گے

Arshad Kambo

Arshad Kambo

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) ارشاد کمبوہ پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر برقرار۔چند دنوں تک نئی باڈی کا اعلان کریں گے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ارشاد کمبوہ کو دوباہ صدر بنا دیا گیا ہے۔ باقاعدہ نوٹیفکیشن چند روز تک ان کے گھر پہنچ جائے گا۔ نوٹیفکیشن پہنچنے کے بعد ارشاد کمبوہ نوٹیفکیشن کی کاپیاں میڈیا کے نمائندوں کو تقسیم کریں گے۔

ارشاد کمبوہ نے میڈیا کو بتایا کہ میں پارٹی کا ادنی سا کارکن ہوں بھٹو خاندان کے ساتھ میری وابستگی ہے ۔اور رہے گی ۔میں اب پہلے سے بڑھ کر پارٹی کے لئے کام کروں گا ۔انھوں نے کہا کہ میں تمام جیالے کارکنوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔