اسلام کی حقیقی تعلیمات انتہا پسندی اور دہشتگردی کی مذمت کرتی ہیں، پیر سید محمد ہاشمی

Pir Syed Hashmi Mian

Pir Syed Hashmi Mian

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) اسلام کی حقیقی تعلیمات انتہا پسندی اور دہشتگردی کی مذمت کرتی ہیں،اسلام امن و آشتی ایثار رواداری محبت اور صبر و تحمل کے پیغام کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کے احترام کا بھی درس دیتا ہے۔

مسلک حقا اہل سنت و جما عت کی مساجد اور مدارس یو رپ و برطانیہ بھرمیں اسلام کی تبلیغ و ترویج کا حق ادا کر رہے ہیں ان خیالا ت کا اظہا ر ممتاز عالم دین غا زی ملت پیر سید محمد ہا شمی میاں آف انڈیا نے قادریہ ٹرسٹ مسجد و کمیونٹی ایجوکیشن سنٹر میں دورہ کے دوران سرپرست اعلیٰ جما عت اہل سنت برطانیہ مفتی محمد گل رحمن قادری اور چیئرمین قادریہ ٹرسٹ مسجد و کمیونٹی ایجوکیشن سنٹر صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر کونسلر محمد عظیم ، صاحبزادہ حافظ محمد سعید احمد مکی ناظم مالیات جما عت اہل سنت برطانیہ ، خلیفہ محمد آفتاب سرمد ، خلیفہ ظفر محمود ، ڈاکٹر اما نت گل اور دیگر بھی موجود تھے۔

پیرسید محمد ہا شمی میاں آف انڈیا نے قادریہ ٹرسٹ مسجدو کمیونٹی ایجوکیشن سنٹر کے زیر انتظام چلا ئے جا نے والے پر وجیکٹس کا تفصیلی جا ئزہ لیا اور ان کی بھرپور کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانیہ کے اندر جو مدارس اور مساجد امن عامہ اور تعلیم و تربیت کے فروغ کے لیے خدما ت پیش کر رہے ہیں انہی کی بدولت آج دین اسلام کا اچھا تعارف دوسرے مذاہب کو بھی پہنچ رہا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ تارکین وطن کو چا ہیے کہ ایسے مدارس اور مذہبی درسگاہوں سے استفادہ کرتے ہو ئے اپنے بچوں کو دین کی بنیا دی اور حقیقی تعلیما ت سے روشناس ضرور کروائیں ۔ اس موقع پر قادریہ ٹرسٹ مسجد و کمیونٹی ایجوکیشن سنٹر کے چیئرمین صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری اور انتظامیہ کی طرف سے معزز مہمان کو پر تکلف ظہرانہ بھی پیش کیا گیا۔