اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے اپنی برتری ثابت کر دی۔ نواز وڑائچ

Nawaz Warraich

Nawaz Warraich

ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ اور نائب صد ر علی شرافت نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا سے بلدیاتی انتخابات پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن نے برتری ثابت کرکے دوسری جماعتوں کو پیغام دئے دیا ہے کہ پاکستان میں صرف پاپولر سیاسی جماعت مسلم لیگ ن ہے۔

ویانا۔ پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ نے مذید کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی ایم این اے کی سیٹ ہے اس کے باوجود مسلم لیگ ن نے اس حلقہ سے خصوصاََبنی گالا سے بھی آزاد امید وار جیتا ہے وہاں پر بھی مسلم لیگ ن نے سیٹ اوپن رکھی تھی۔

پی ٹی آئی کے انکل طاہر القادری کی جماعت کا کیا بنا جس نے دو مرتبہ اسلام آباد میں عوام کو دھوکہ دیکر دھرنا دیا اور سیٹ ایک بھی نہیں ہم طاہر القادری صاحب کو مشورہ دیتے ہیں وہ دین کی خدمت بہتر انداز میں کررہے ہیں انہوں نے سیاست میں آکر اپنی ساکھ برباد کرلی ہے۔

Ali Sharafat

Ali Sharafat

نائب صدر علی شرافت نے کہا کہ پی ٹی آئی اب دھاندلی کا رونا بند کرئے اور جن سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے وہاں پر عوام کی خدمت کرئے اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرئے انہوں نے مذید کہا کہ تحریک انصاف کو دھاندلی انصاف کہنا چاہیے کیونکہ جہاں سے وہ ہارتی ہے وہاں پر دھاندلی کا رونا روتی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے تمام کامیاب اُمیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔