اسپین میں سب سے بڑے موبائل ٹریڈ شو کا آغاز ہو گیا

Mobile Trade Show

Mobile Trade Show

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) آئی ٹیک موبائل فون خریدنا ہے تو اسپین چلیں جہاں سب سے بڑے موبائل ٹریڈ شو کا آغاز ہو گیا ہے ۔شو میں مختلف کمپنیوں کے جدید موبائل سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

اسپین کے دارالحکومت بارسلونا میں جدید ٹیکنالوجی کی موبائل ورلڈ کانگریس شروع ہوتے ہی ٹیکنالوجی کے شائقین نے یہاں پہنچا شروع کر دیا ہے۔اس موبائل ٹریڈ شو میں معروف کمپنیاں اپنی جدید ٹیکنالوجی کے موبائل کی نمائش کر رہی ہیں۔

موبائل فون کے ساتھ ساتھ دیگر گیجٹس بھی شو کی رونق بڑھا رہے ہیں۔ اس چار روزہ ایونٹ میں 95 ہزار افراد کے آنے کی توقع کی جارہی ہے۔