اطالوی کوسٹ گارڈز اور امدادی اداروں نے بحیرہ روم میں 1400 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا

Migrants Boat

Migrants Boat

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) اطالوی کوسٹ گارڈز اور امدادی اداروں نے بحیرہ روم میں 1400 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق سردی کے باوجود شمالی افریقہ سے شکستہ حال کشتیوں کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی تعداد بدستور جوں کی توں دکھائی دے رہی ہے۔

یہ افراد شمالی افریقی ممالک خصوصاً لیبیا سے کشتیوں کے ذریعے اطالوی جزائر کا رخ کر رہے ہیں۔

اطالوی حکام کے مطابق مختلف آپریشنز کے ذریعے 1400 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچایا گیا، امدادی سرگرمیوں میں مصروف اداروں کا کہنا ہے کہ یہ تارکین وطن7مختلف کشتیوں میں موجود تھے، ان میں 6 کشتیاں ربڑ کی تھیں۔