اٹلی کے جنوبی شہر پالیرمو سے شمالی شہر بولزانو تک میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعائیں

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پاک فیڈریشن اٹلی کے جنرل سیکریٹری آصف رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اٹلی کے جنوبی شہر پالیرمو سے شمالی شہر بولزانو تک کی تما مساجد میں وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

فیڈریشن کے صدر چوہدری بشیر امرہ، چوہدری امجد رولیہ،راجہ آفتاب، اور آصف رضا نے مشترکہ بیان میں پاکستانی کمیونٹی سے استدعا کی ہے کہ تمام مساجد،اسلامک سینٹر ز اور انفرادی طور پر وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے کامیاب آپریشن اور صحت یابی کیلئے دعائیں کریں، اللہ تعالی ہمارے وزیرِ اعظم نواز شریف کو جلد صحت یابی عطا فرمائے ور اپنے فرائض منصبی سنبھالیں۔

آمین۔ واضح رہے کہ آخری اطلاعات آنے تک لندن میں وزیرِ اعظم کا آپریشن کا میاب رہا۔ اب انھیں آرام کے لئے آپریشن تھیئٹر سے منتقل کر دیا گیا ہے۔