آئی ٹی ٹی اوگرافیا فال ڈبلین کے چیئرمین عمار علی کی نجم سیٹھی اور پاکستان کرکٹ ٹیم سے خصوصی ملاقات

Ammar Ali Meeting Pakistani Team

Ammar Ali Meeting Pakistani Team

آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) گذشتہ دنوں پاکستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ون ڈے میچوں کی سیریز ڈبلن آئرلینڈ میں کھیلی گئی جس کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف دبنگ انٹری دی شرجیل خان نے زبردست اینگز کھیلی اور پھر پاکستانی بولرز نے آئرش بیٹنگ کو زمین بوس کر دیا اور میچ پاکستان 255 رنز سے فتح یاب ہوا۔

جبکہ دوسرا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ ہو گیا اور پاکستان نے یہ سیریز جیت کی اس دوران ٹی ٹی آئی اوگرافیانافال ڈبلن کے چیئرمین عمار علی کی نجم سیٹھی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم سے خصوصی ملاقات ہوئی عمار علی نے نجم سیٹھی اور پوری ٹیم کو سیریز جیتنے پر خصوصی مبارکباد دی۔

دوران ملاقات عمار علی نے نجم سیٹھی سے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور کرکٹ بورڈ کے حوالے سے کئی اہم سوالات بھی کئے جن کے جواب نجم سیٹھی نے نہایت تسلی بخش دیئے جبکہ عمار علی نے آئی ٹی ٹی اوگرافیانافال کی سابقہ اور موجودہ کارکردگی اور آئرش سیاسی صورتحال سے نجم سیٹھی کو آگاہ کیا نجم سیٹھی نے آئی ٹی ٹی اوگرافیانافال آئرلینڈ کی بڑی سیاسی جماعت اور اس کی کارکردگی کو سراہا۔

اس دوران عمار علی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے الگ الگ ملاقات بھی کی عمار علی نے اپنی سیاسی پارٹی اوگرافیانافال اور پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے تمام ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد بھی دی اور اس ملاقات کا شکریہ بھی ادا کیا۔